اخباری کاغذ پر ڈیوٹی ختم کرانے کیلئے آواز اٹھاؤں گا، اختیار بیگ
کراچی(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اختیار بیگ نے کہا ہے کہ اخباری کاغذ پر عائد ڈیوٹی کو ختم یا کم کرانے کے لیے ایوان میں آواز اٹھاؤں گا۔۔۔
پرنٹ میڈیا کو بحال رکھنے اور اس کی مشکلات دور کرنے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب میں مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ٹمبر مرچنٹ کے سربراہ اور آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے سرپرست شرجیل گوپلانیکے علاوہ صحافیوں اور تاجر برادری نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرزا اختیار بیگ نے مزید کہا کہ اخباری صحافیوں کی زمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی اچھائیوں کو اجاگر کریں۔ شرجیل گوپلانی نے کہا کہ صحافی معاشرے کا وہ ستون ہیں جو مشکلات کے باوجود کام کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments