شاہنواز قتل کیس، ڈی آئی جی کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی
میرپور خاص(بیورو رپورٹ)ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس میں نامزد ملزم سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔
تاہم ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے وکیل سجاد چانڈیو نے بتایا کہ سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کے بجائے براہِ راست ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے آج سماعت کے موقع پر ملزم کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی جانب سے مزید مہلت کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 14 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments