میرپور خاص:پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کے تحت سیرتؐ مقابلے
طلبہ وطالبات کی بھرپور شرکت، قرأت، نعت، کیلی گرافی کے مقابلے ہوئےزیبسٹ اسکول کے امثال کی پہلی، نیواسٹار اسکول کے شعبان کی دوسری پوزیشن
میرپور خاص(بیورورپورٹ)آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 13ویں سالانہ سیرت مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں میرپورخاص ریجن کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی، مقابلوں میں قرأٔت، نعتِ رسول مقبول ﷺ اور کیلی گرافی کے مقابلے منعقد کیے گئے ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری تھے ۔ قرأٔت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن زیبسٹ اسکول کے امثال، دوسری پوزیشن نیو اسٹار ہائی اسکول کے شعبان احمد اور تیسری پوزیشن ایجوکیئر ہائی اسکول کے شایان حاکم نے حاصل کی، نعتِ رسول ﷺ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن انڈس ہائی اسکول کے محمد حسنین، دوسری پوزیشن فخرِ امداد ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ کے محمد وقاص جبکہ تیسری پوزیشن سردار یاسین ملک ہائی اسکول کے مصور نے حاصل کی، اسی طرح کیلی گرافی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن شہباز پبلک ہائی اسکول کی ابیرہ ندیم، دوسری سردار یاسین ملک ہائی اسکول کی عیشہ سلمان جبکہ تیسری پوزیشن حوریہ فاطمہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر نواب سمیر حسین لغاری اور میئر نے خطاب کرتے ہوئے شاندار سیرتؐ پروگرام کے انعقاد پر اپسما کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے طلبہ کی بہترین کارکردگی پر اساتذہ اور طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عشقِ مصطفیٰ ﷺ ہی ہماری پہچان ہے اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر دنیا میں بھیجا اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments