آئی بی اے میں اورینٹیشن گالا نئے طلبہ کا خیرمقدم

آئی بی اے میں اورینٹیشن گالا  نئے طلبہ کا خیرمقدم

کراچی(این این آئی) آئی بی اے کراچی نے نئے داخل ہونے والے طلبہ کے خیرمقدم اور انہیں ادارے کے تعلیمی و سماجی ماحول سے روشناس کرانے کے لیے مین کیمپس میں دو روزہ اورینٹیشن گالا 2026 کا انعقاد کیا۔۔۔

 جس میں نئے طلبہ اور ان کے والدین سمیت فیکلٹی و عملے کے تقریباً 2500 افراد نے شرکت کی۔آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے نئے طلبہ اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب طلبہ کے ایک نئے اور پْرجوش تعلیمی سفر کا آغاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اورینٹیشن گالا کے ذریعے طلبہ کو متحرک کیمپس ماحول کا تجربہ کرنے ، آئی بی اے کمیونٹی سے جڑنے اور اس ماحول سے واقف ہونے کا موقع ملتا ہے جو آئندہ چار برسوں تک ان کا تعلیمی گھر ہوگا۔طلبہ نے کیمپس کنیکٹ زون میں مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...