پولیس پر حملے کا مقدمہ 38 ملزمان ہائیکورٹ پہنچ گئے

پولیس پر حملے کا مقدمہ 38 ملزمان ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شفیق موڑ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ پر حملے کے مقدمے میں گرفتار 38 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین کو 31 اگست کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار 38 ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی عامر وڑائچ نے مؤقف اختیار کیا کہ شفیق موڑ پر ہوٹلز کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔ وکیل صفائی نے الزام عائد کیا کہ جو لوگ پیسے نہیں دیتے ، ان کے خلاف کارروائی کرکے مقدمات درج کرلیے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...