اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملزم فیصل ظفیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سماعت کے دوران وکیل مدعی حسنین چوہان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ تاوان کی مد میں ادا کیے گئے 45 لاکھ روپے میں سے ڈھائی لاکھ روپے ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں۔ وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دسمبر 2025 میں مدعی سفیان کو لیاقت آباد سے اغوا کرکے 4 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ 45 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد مغوی سفیان کو رہا کیا گیا۔ حسنین چوہان ایڈووکیٹ کے مطابق رہائی کے بعد مغوی سفیان نے اپنے پڑوسی کو اغوا کار کے طور پر شناخت کیا تھا۔ وکیل مدعی نے مزید بتایا کہ ٹرائل کورٹ بھی ملزم فیصل ظفیر کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے ۔ عدالت نے ملزم فیصل ظفیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...