پنشنرز گھر بیٹھے سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے ، نادرا

پنشنرز گھر بیٹھے سرٹیفکیٹ  حاصل کرسکیں گے ، نادرا

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ کار واضح کردیا ہے۔

نادرا کے مطابق شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں، جس کے بعد سرٹیفکیٹ متعلقہ پنشن فراہم کرنے والے ادارے کو خودکار طور پر بھیج دیا جاتا ہے ۔نادرا کے مطابق پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے سب سے پہلے پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اکاؤنٹ بنانے کے دوران صارف کی چہرے اور فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔ تاہم اگر فنگر پرنٹس کی تصدیق نہ ہوسکے تو چہرے کی شناخت کے ذریعے بھی تصدیقی عمل مکمل کیا جاسکتا ہے ۔پاک آئی ڈی ایپ میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا آپشن منتخب کرنے کے بعد صارف کو دو اختیارات ’’مائی سیلف‘‘ اور ’’مائی بلڈ ریلیٹوز‘‘ فراہم کیے جائیں گے ۔اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے ’’مائی سیلف‘‘ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...