حیدر آباد:سیوریج لائن دھماکے کاایس ایس جی سی سے تعلق نہیں

حیدر آباد:سیوریج لائن دھماکے کاایس ایس جی سی سے تعلق نہیں

سیوریج لائن میں جمع ہونے والی بائیو گیس اس دھماکے کی بنیادی وجہ ہے ، کمپنی

حیدر آباد (بزنس ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے قاسم آباد، شیدی کورٹ کے قریب انور ولاز کی سیوریج لائن میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ مذکورہ واقعے کا ایس ایس جی سی کی گیس پائپ لائن یا گیس کے اخراج سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ایس ایس جی سی کے مطابق ابتدائی تکنیکی جانچ اور موقع پر کیے گئے معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیوریج لائن میں جمع ہونے والی بائیو گیس اس دھماکے کی بنیادی وجہ ہے ۔ سیوریج لائن کی سلیبنگ بند ہونے کے باعث گیس کے اخراج کا مناسب راستہ نہیں تھا، جس کے نتیجے میں گیس جمع ہوتی رہی اور بالآخر دباؤ کے باعث دھماکہ پیش آیا۔

کمپنی نے مزید واضح کیا کہ پہلے بھی سیوریج لائنوں میں بائیو گیس کے جمع ہونے کے باعث اس نوعیت کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس جی سی کی لیِک ڈیٹکشن ٹیم اور تکنیکی ماہرین تقریباً پانچ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ ٹیموں نے علاقے کا فوری طور پر تکنیکی معائنہ کیا اور گیس کی موجودگی کے حوالے سے ضروری ٹیسٹ کیے ۔ جانچ کے دوران میتھین گیس کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ ایس ایس جی سی نے اس امر کی بھی وضاحت کی کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مذکورہ دھماکے کا کمپنی کی گیس پائپ لائن یا کسی گیس پائپ لائن کے اخراج سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...