نوجوان پر تشدد کیس کے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

 نوجوان پر تشدد کیس کے  ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان علی جعفری پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کے دور ان پولیس نے 2 ملزمان وقار اور ابراہیم کو عدالت میں پیش کیا۔

 متاثرہ نوجوان علی جعفری کی جانب سے وکلا طلحہ بلوچ اور اسامہ علی عدالت میں پیش ہوئے ۔ملزمان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور متاثرہ شخص پر دباؤ ڈال کر مقدمہ درج کرایا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...