شارع فیصل اور این فائیو پر صفائی کا خصوصی آپریشن
اہم شاہراہوں پر صفائی اقدامات کے تحت واشنگ اور مکینیکل سوئپنگ جاری سڑکوں کے اطراف جمع ہونے والی مٹی اور دیگر کچرا بھی صاف کیا جا رہا ہے
کراچی (این این آئی) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ فواد غفار سومرو کی ہدایت پر ضلع ملیر میں صفائی کے خصوصی آپریشن کے تحت شارع فیصل اور این فائیو روڈ کی واشنگ اور مکینیکل سوئپنگ کا عمل جاری ہے ۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موثر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے اہم شاہراہوں پر خصوصی صفائی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بورڈ کی کمپنی ہینگزو کے صفائی عملے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ایس سی ملیر کی نگرانی میں جدید مشینری کے ذریعے شاہراہوں کی مکینیکل صفائی کی جا رہی ہے۔
اس دوران سڑکوں پر جمع گردوغبار، مٹی اور دیگر آلودگی کو مشینوں کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے ، جبکہ شاہراہوں کی سطح کو صاف رکھنے کیلئے روڈ واشنگ بھی کی جا رہی ہے ۔روڈ واشنگ کے دوران سڑکوں کے کناروں اور اطراف میں جمع ہونے والی مٹی اور دیگر کچرے کو بھی صاف کیا جا رہا ہے تاکہ شاہراہوں کی مجموعی صفائی بہتر بنائی جاسکے ۔ صفائی عملے کی جانب سے اہم مقامات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے باقاعدگی سے صفائی کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے ۔شاہراہ فیصل کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں شہری، مسافر اور مختلف علاقوں سے آنے جانے والے افراد سفر کرتے ہیں۔ اس تناظر میں شاہراہ کی صفائی اور دیکھ بھال کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments