ریلوے ٹریک سے جھگیاں اور غیر قانونی تعمیرات مسمار
گلستانِ جوہر، یوسی7، بلاک 18اور 19میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کارروائی میں تجاوزات کے مرتکب مبینہ لینڈ مافیا کے چار افراد گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر شہر میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف کارروائی کی مہم جاری ہے منگل کو ڈپٹی کمشنر شرقی نصراللہ عباسی نے کمشنر کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گلستانِ جوہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، کر کے ریلوے ٹریک سے جھگیاں اور غیر قانونی تعمیرات ہٹا دی گئی ہیں رپورٹ کے مطابق گلستانِ جوہر، یوسی-07، بلاک 18 اور 19 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کنٹونمنٹ بورڈ فیصل ، ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن صفورا، انسدادِ تجاوزات پولیس اور سندھ پولیس کے باہمی تعاون سے کی گئی۔رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران ریلوے ٹریک لائن پر قائم جھگیوں اور غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا کر جگہ کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ضروری قانونی و انتظامی کارروائی بھی کی گئی تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ کی جا سکیں انھوں نے رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ریلوے ٹریک اور اس سے ملحقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی ۔کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ہجرت کالونی میں انسدادِ تجاوزات کارروائی کی گئی، کارروائی میں تجاوزات کے مرتکب مبینہ لینڈ مافیا کے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments