فیول ریلیف اسکیم، پٹرولیم ڈیلرز کا کمشنر کو خط
کراچی (این این آئی) فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے پٹرولیم ڈیلرز نے کمشنر کراچی کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے سول انتظامیہ سے مشاورت اور رابطے کی درخواست کردی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فیول ریلیف اسکیم سے متعلق امور پر مشاورت کیلئے کمشنر کراچی سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ خط میں اسکیم کے حوالے سے ڈیلرز کے تحفظات پر غور اور انتظامیہ کے ساتھ مربوط مشاورت کی درخواست کی گئی ہے ۔دریں اثنا پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فیول ریلیف اسکیم کے معاملے پر رابطہ کاری اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments