سوات چوک اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

سوات چوک اور ملحقہ علاقوں  میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

کراچی(این این آئی)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں سوات چوک اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر کیے گئے آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو محدود کرکے مختلف ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت اور تصدیق بھی کی گئی۔پولیس کے مطابق آپریشن ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پولیس نفری، خواتین اہلکار اور انٹیلی جنس اسٹاف نے حصہ لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے ، شہریوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...