وزیراعلیٰ،وزیرداخلہ کا نوٹس،آئی جی سے رپورٹ طلب
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے پر تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو ہدایت کی کہ ابتدائی پولیس کارروائی اور ایکشن سے فی الفور آگاہ کریں۔
واقعے کی تفتیش و تحقیق سے حتمی نتائج کو سامنے لایا جائے ۔ترجمان وزیر داخلہ و قانون سندھ سہیل احمد جوکھیو کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل عینی اور واقعاتی شواہد کو پیش نظر رکھ کر وقوعے کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتہ لگایا جائے ۔وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ اپنی نگرانی میں واقعے کی تفتیش کو مؤثر اور مربوط بنائیں، واقعے کی لمحہ بہ لمحہ تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے ۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی فلیٹ سے کئی روز پرانی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے پانچ افراد کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کیا اور آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments