عوامی راج تحریک کاپیدل مارچ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی راج تحریک پاکستان کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے خلاف کراچی میں پُرامن پیدل مارچ کیا گیا، شہر کے دیہی علاقوں سے مارچ کرتے ہوئے ایوب گوٹھ پہنچا، جہاں جلسہ منعقد کیا گیا۔
پیدل مارچ میں شریک افراد سندھ کی تاریخ کی طویل ترین اجرک بھی اپنے ہمراہ لے کر چل رہے تھے ، جبکہ شرکاء نے سندھ کی وحدت برقرار رکھنے کے حق میں نعرے لگائے ۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی راج تحریک پاکستان کے سربراہ سید خلیل شاہ نے کہا کہ ان کی جماعت کسی بھی صورت سندھ کی تقسیم کو قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کی بات کرنے والوں کو کراچی کے عوام کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا مسئلہ صرف سندھیوں کا مسئلہ نہیں، ان کے دعوے کے مطابق پختون، بلوچ اور اردو بولنے والے بھی سندھ کی تقسیم کے حق میں نہیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments