تیز رفتار گاڑی کی ماں بیٹی کو کچلنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)طارق روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ماں بیٹی کو کچلنے کی ویڈیو سامنے آگئی، جس کے نتیجے میں معصوم بچی جاں بحق ہوئی۔
تیز رفتاری کے باعث المناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک بے قابو گاڑی کی ٹکر سے معصوم بچی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں فلیٹ کے ملازم محمد موسیٰ کو گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ملزم موسیٰ نے گاڑی چلاتے ہوئے اچانک بائیں جانب موڑ لیا، تاہم تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر کھڑی ماں اور بچی پر چڑھ گئی۔پولیس کے مطابق حادثے کی زد میں آ کر معصوم بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments