حیدر آباد:حالی روڈ کے علاقے میں منشیات فروش مبینہ پھر سرگرم
آئس گٹکا، مین پوری، انڈین پان پراگ، شراب سرعام فروخت کی جانے لگیعلاقے میں پرائیویٹ بیٹرز کا بھی راج، علاقہ مکینوں، سماجی حلقوں کوتشویش
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ تھانے کی حدود میں ایک بار پھر مبینہ طور پر منشیات فروش سرگرم ہوگئے ۔ جبکہ پرائیویٹ بیٹرز کا بھی حدود میں راج ہے ، جس پر علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام کی منشیات، آئس گٹکا، مین پوری، انڈین پان پراگ اور شراب کی مبینہ طور پر کھل عام فروخت جاری ہے ، جس کے باعث نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کے مطابق منشیات کے بڑھتے استعمال کے نتیجے میں نوجوان مختلف مہلک بیماریوں اور سماجی برائیوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جا رہی ہے ، جبکہ بعض افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر بلاخوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ان منشیات فروشوں کو تھانے کے پرائیویٹ بیٹرز کی سرپرستی حاصل ہے جوکہ ہفتہ وار لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے ہیں علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ منشیات فروشی نہ صرف نوجوانوں کے مستقبل کے لیے خطرہ بن چکی ہے بلکہ معاشرتی امن و امان پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ناسور کے خاتمے کیلئے فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments