پڈعیدن:ریجنل ڈائریکٹر محتسب کی کھلی کچہری، مسائل سنے

پڈعیدن:ریجنل ڈائریکٹر محتسب کی کھلی کچہری، مسائل سنے

پڈعیدن (نمائندہ دنیا) ریجنل ڈائریکٹر محتسب خان محمد زرداری نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نوشہرو فیروز میں کھلی کچہری منعقد کی۔

اس دوران محکمہ خزانہ سے متعلق 25 کیسز پیش کیے گئے جن میں سے دس کیسز حل ہوئے ۔ جبکہ دس مزید درخواست گزاروں نے شکایات جمع کرائیں جن پر جلد حل کی ہدایات جاری کی گئیں۔ کھلی کچہری کے دوران شکایات پر متعلقہ آڈیٹرز سے سوالات کیے گئے اور مسائل کو حل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف محکموں کے افسران موجود تھے ۔ کھلی کچہری کے دوران ملازمین اور پنشنرز نے تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور پنشن کی عدم ادائیگی کی شکایات موصول ہوئیں۔ محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر نے ٹریژری آفس کے حکام کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ادائیگیاں کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...