نیو کراچی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
کراچی(این این آئی) نیو کراچی سیکٹر اے ون فور میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں کرنٹ لگنے سے خاتون کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ بعد ازاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ عالیہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments