قائد آباد پولیس کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی (این این آئی) تھانہ قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر مولا مدد قبرستان اور اسٹار گراؤنڈ لانڈھی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جنید ولد عزیز الرحمن اور رضوان ولد جہانزیب کے نام سے ہوئی۔ ملزم جنید کے قبضے سے لوڈ میگزین اور 2 زندہ گولیاں جبکہ رضوان سے 32 بور ریوالور اور ایمونیشن برآمد ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments