گھر سے 17سالہ نوجوان کی لاش برآمد

گھر سے 17سالہ نوجوان کی لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ یوسف گوٹھ گلی نمبر 8 کے قریب گھر سے 17 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت آزان ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی، ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی موت مبینہ طور پر نشہ آور چیز کی زیادتی کے باعث ہوئی، ورثاء موت کی تصدیق کے بعد لاش اسپتال سے لے گئے تھے ، پولیس کو اطلاع ملنے پر لاش دوبارہ اسپتال منگوائی گئی۔پولیس کے مطابق نوجوان کی موت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...