فلیٹ سے ملنے والی لاشوں کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی

فلیٹ سے ملنے والی لاشوں کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی

ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ تفتیشی افسر کے حوالے کر دی گئی،پولیس سرجن ڈاکٹر عمر کے موبائل پر آخری کال کا ٹیکنیکل ٹیم کال ڈیٹا ریکارڈ کا جائزہ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) احسن آباد میں قائم رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ڈاکٹر عمر، اہلیہ اور تین بیٹیوں کی لاشیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمر کو گردے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اگست کے مہینے میں ڈاکٹر عمر نے ملازمت سے فوری استعفیٰ دے دیا تھا ۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے مالک اور مکینوں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عمر 14ہزار روپے ماہانہ پر کرائے دار تھے اور انہوں نے ستمبر کے مہینے کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ ڈاکٹر عمر نے مالک مکان کو بتایا کہ ان کی تنخواہ اور موبائل فون ڈاکوؤں نے چھین لیا ہے ، تاہم واردات کے حوالے سے ڈاکٹر عمر کی جانب سے پولیس کو کوئی رپورٹ نہیں کرائی گئی۔ڈاکٹر عمر کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے ، ڈاکٹر عمر کے موبائل پر 14 ستمبر کو دوپہر ایک بجے آخری کال آئی تھی، ٹیکنیکل ٹیم کال ڈیٹا ریکارڈ کا مزید جائزہ لے رہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔مزید برآں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔پولیس سرجن کراچی کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی افسر کے حوالے کر دی گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق لاشوں سے حاصل کیے گئے سیمپلز کیمیکل تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ، بعض رپورٹس موصول ہو چکی ہیں جبکہ چند رپورٹس کا انتظار ہے ۔ موت کی حتمی وجہ کا تعین کیمیکل ایگزامنر بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...