منشیات برآمدگی کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں لانڈھی سے 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس اور دیگر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پولیس نے ملزم پرویز سمیت دو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ، ملزم کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی ہے اور منشیات کی سپلائی کا سراغ لگانا ہے ، جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی مفرور ہے جسے گرفتار کرنا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے 25 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments