خاتون پرتیزاب پھینکنے کے ملزمان ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان اویس اور بلال کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ خاتون اریج اپنے شوہر اویس کے ساتھ آفس جارہی تھی کہ ملزم بلال نے اس پر تیزاب پھینک دیا، جس سے اس کی گردن اور ہاتھ جھلس گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزم اویس نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکنے کے لیے بلال کو رقم دی، جبکہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی کروانی ہے ۔ متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کا شوہر پہلے بھی اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے ،اس نے پہلے خلع کا کیس بھی دائر کیا تھا تاہم شوہر نے معافی مانگ لی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments