پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن،35 ملین گیلن پانی کی کمی

پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن،35 ملین گیلن پانی کی کمی

کراچی (این این آئی) کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر بدھ کی صبح 11 بجے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو تقریباً 35 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بندش سے پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل طور پر معطل ہوگئی تھی، جس کے باعث اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی۔ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے سہ پہر ساڑھے 3 بجے پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کردی، جس کے فوری بعد واٹر کارپوریشن نے پانی کی فراہمی دوبارہ شروع کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...