ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

ضمیر عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے خلاف بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے مبینہ خوررد برد کیس میں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...