رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان زخمی

رکشہ اور موٹر سائیکل میں  تصادم، نوجوان زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈینگہ پل قصبہ گجرات کے قریب تیزرفتار رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان محمد کامران زخمی ہوگیا۔۔۔۔

ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کو حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی ایمبولینس جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ عینی شاہدین کے مطابق رکشہ موٹر سائیکل کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ جس کے نتیجے میں محمد کامران زخمی ہوا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی بائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو مزید علاج کیلئے انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...