سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والا راجہ عادل جنجوعہ دم توڑ گیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے نواحی علاقہ الاعوان ٹاون میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے بری طرح جھلسنے والاراجہ عادل جنجوعہ جناح ہسپتال لاہور میں مسلسل 8 روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔۔۔
راجہ عادل حسین جنجوعہ اپنے گھر کے کچن میں ایل پی سلنڈر تبدیل کرنے کے بعد اس کی لیکیج چیک کر رہا تھا کہ سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث پورے کچن میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ بری طرح جھلس گیا تھا اسے فوری طور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments