بھاگٹانوالہ،تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا پیدل چلنا محال

 بھاگٹانوالہ،تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا پیدل چلنا محال

سکول و کالجز جانے والے طلبہ و طالبات کو بھی شدید دشواری کا سامنا

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)ناجائز تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا پیدل چلنا محال، ٹریفک کی روانی متاثر۔بھاگٹانوالہ میں ناجائز تجاوزات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مین بازار سمیت اہم شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف تجاوزات کی بھرمار نے پیدل چلنے والوں کے لیے راستے تنگ کر دیے ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہونے لگی ہے دکانداروں اور تجاوزات مافیا کی جانب سے مبینہ طور پر فٹ پاتھوں اور سڑکوں کے حصوں پر سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو سڑک پر چلنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ، جس سے حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

سکول و کالجز جانے والے طلبہ و طالبات کو بھی شدید دشواری کا سامنا ہے اور ٹریفک جام کے باعث بچوں کا تعلیمی اداروں میں بروقت پہنچنا مشکل ہو گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ پیرا فورس بھی عملی طور پر غائب دکھائی دیتی ہے ، جس کے باعث تجاوزات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاگٹانوالہ میں فوری طور پر تجاوزات کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز آپریشن کیا جائے ، فٹ پاتھ اور سڑکیں واگزار کرا کے پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کے لیے راستے بحال کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...