منشیات کے عادی 38گداگر گرفتار، ایدھی ہوم منتقل
کراچی(این این آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد جویریہ اشرف نے پولیس کی مدد سے فیروز آباد سب ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 38 منشیات کے عادی اور پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار افراد کو بحالی اور دیکھ بھال کیلئے ایدھی ہوم منتقل کردیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ پیشہ ور گداگر اور منشیات کے عادی افراد شہریوں کیلئے ہراسانی کا باعث ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments