گلبائی بلوچ پاڑہ میں دو بھائیوں کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

گلبائی بلوچ پاڑہ میں دو بھائیوں کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے گلبائی بلوچ پاڑہ میں فائرنگ سے دو بھائیوں کے قتل اور ایک کے زخمی ہونے کے معاملے میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہرے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی شاہ جہاں خان کے مطابق گرفتار کیے جانے والے تینوں ملزمان ایف آئی آر میں نامزد تھے ۔واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ دو روز قبل چوکیدار کی جانب سے باہر کے لڑکوں کو بیٹھنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جو بعد میں اس خونی تصادم کی وجہ بنا۔ملزمان نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے کریم اور عظیم کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ جاں بحق عظیم تین بچوں کا باپ جبکہ کریم غیر شادی شدہ تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں عارف، باسط اور مبین شامل ہیں، تاہم مرکزی ملزم آصف مفرور ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...