لاڑکانہ:ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، دیگر شہروں میں 3اموات

لاڑکانہ:ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، دیگر شہروں میں 3اموات

تقریب میں فائرنگ سے 2زخمی، مشتبہ افراد زیرحراست، پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیامیرپور خاص، محراب پور میں حادثات، گروہی تصادم، ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان زخمی

لاڑکانہ، اندرون سندھ (نمائندگان)لاڑکانہ میں تقریب کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ، جبکہ دیگر شہروں میں حادثات وواقعات نے 3 جانیں لے لیں۔ لاڑکانہ کے قریب گاؤں قادربخش کلی میں چھٹی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 16 سالہ لڑکا راحیل چنہ جاں بحق جبکہ ریاض عالمانی اور سہیل چنہ زخمی ہوگئے ، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کر لیا، واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاریوں کیلئے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ میرپورخاص میں کمشنر ہاؤس کے قریب حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 17 سالہ علی ولد اختر بروہی کے نام سے ہوئی جو پاک کالونی کا رہائشی تھا۔

محراب پور میں گاؤں حاجی سلیمان انڑ میں انڑ برادری کے دو گروپوں میں تکرار تصادم میں تبدیل ہوگئی، جس میں گولیاں چل گئیں ، تصادم میں اعجاز انڑ ولد لاہوتی مشتاق انڑ گولی لگنے سے جاں بحق اور معروف انڑ ولد نبن انڑ اور نادر انڑ ولد حاکم انڑ شدید زخمی ہوگئے۔ نوشہرو فیروز تھانے کی حدود پڈعیدن روڈ پر رکشہ ٹائر نکلنے سے الٹ گیا، حادثے میں اہلیہ غلام نبی کلہوڑو موقع پر جاں بحق اور اہلیہ دھنی بخش کلہوڑو،اہلیہ علی حسن کلہوڑو، اہلیہ علی اکبر کلہوڑو سمیت 3 بچے زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد بارات کے ساتھ گاؤں نوح کلہوڑو جا رہے تھے ۔ خان واہن تھانے کی حدود پیر قرارو اسٹاپ کے پاس رہزنوں نے دین محمد کو موٹر سائیکل چھیننے میں مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...