سجاول:اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے دسویں کی 3طالبات زخمی

سجاول:اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے دسویں کی 3طالبات زخمی

بدھوتالپر (نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سجاول میں کلاس روم کی چھت کا پلستر گرنے سے 3 طالبات زخمی ہوگئیں۔

حادثے کے بعد طالبات خوف میں مبتلا ہوگئی ہیں، بچیوں کی پڑھائی کا عمل بھی متاثر ہوا ہے ۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق زخمی طالبات میں ندا، سوہنی اور سلیمہ شامل ہیں۔ ہیڈ ماسٹر نصیر میمن کے مطابق واقعے کے بعد دیگر طالبات کو متاثرہ کلاس روم سے نکال کر دوسرے کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے ۔ انکا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت گزشتہ چالیس سال سے مرمت نہیں کی گئی ہے ، جس کے باعث اسکی حالت خراب ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...