لاڑکانہ:ایس ایس پی کا اجلاس، امن وامان کی صورتحال کا جائزہ
جوا، فحاشی اڈوں، گدھوں، بیلوں کی دوڑ، ون ویلنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکمفرائض میں غفلت پر ایس ایچ اوتھانہ رحمت پور معطل، دیگر کوشوکاز نوٹس جاری
لاڑکانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایس پی لاڑکانہ اظہر خان مغل کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں امن و امان، پولیس کارکردگی اور جرائم کے اعداد و شمار سمیت مختلف محکمانہ امور کا بغور جائزہ لیا گیا، اجلاس کی ایجنڈا میں اشتہاری، روپوش، سرگرم ملزمان اور نارکوٹیکس ڈیلرز کی گرفتاریوں سمیت جرائم کی روک تھام، پولیس پکٹنگ، پولیس پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پلان زیر غور رہا، اجلاس میں کرائم ہاٹ اسپاٹس زیر غور رہے ، جس پر سی سی ٹی وی سسٹم کو مؤثر بنانے سمیت جدید ٹیکنیکل آلات اور ٹیکنیکل ٹیموں کو متحرک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ نے تمام سماجی برائیوں خصوصاً جوئے اور فحاشی کے اڈوں، مرغوں کی لڑائی، گدھوں، بیلوں کی دوڑ اور ون ویلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے ، ایس ایس پی لاڑکانہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ رحمت پور کی تنزلی کرکے معطل، ایس ایچ باقرانی کو فارفیوچر، ایس ایچ دڑی کو شوکاز نوٹس، ایس ایچ او ولید کو شوکاز نوٹس اور ایس ایچ او عاقل کو فارفیوچر جیسی محکمانہ کارروائیوں کے احکامات جاری کیے ، اجلاس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک سارجنٹس، مددگار 15 انچارجز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments