رکن آزادکشمیر اسمبلی کا دورہ گھوٹکی، سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں
گھوٹکی (نمائندہ دنیا) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگ (ن) کی علما و مشائخ نشست پر منتخب ہونے والے پیر محمد مظہر سعید شاہ نے گھوٹکی کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سے ملاقاتیں کیں، اور حاجی ادریس آرائیں کے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ بعد ازاں پیر محمد مظہر سعید شاہ نے خُدّامُ الامہ کے زیر اہتمام منعقدہ امام الانبیاء ﷺ کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں مسلم اُمہ کو درپیش موجودہ مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ مسلمانوں کے لیے اتحاد، اخوت، صبر، عدل، باہمی تعاون اور امن کا جامع پیغام ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments