کے ایم سی پنشنرز کا ہیڈ آفس میں احتجاج، نعرے بازی
کراچی(این این آئی)کے ایم سی پنشنرز کی ماہوار پنشن کی ادائیگی میں تاخیر اور اضافہ کردہ پنشن کی عدم ادائیگی پر پنشنرز کی بڑی تعداد نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں حبیب بینک کے ایم سی برانچ، فنانشل ایڈوائزر، میٹروپولیٹن کمشنر اور گورنمنٹ آڈٹ آفس کے سامنے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
اس دوران میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر نے احتجاجی پنشنرز کو مذاکرات کیلئے بلوایا۔ پیپلز یونٹی آف کے ایم سی ایمپلائز کے چیئرمین اشرف اعوان، یونائیٹڈ ورکرز یونین جنوبی کے جنرل سیکریٹری حبیب الرحمن اعوان، پیپلز لیبر یونین کے نائب صدر اسلم بزنجو اور ممتاز بلوچ نے مذاکرات میں شرکت کی اور پنشنرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔مذاکرات کے دوران پرانی پنشن کی ادائیگی شروع کردی گئی، جس پر پنشنرز میں مزید اشتعال پیدا ہوگیا، تاہم یونین رہنماؤں کی جانب سے انہیں سمجھانے کے بعد پنشنرز منتشر ہوگئے اور احتجاج ختم کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments