بچے کی بازیابی کیلئے کارروائی،انکوائری افسر کا تقرر
کراچی (این این آئی) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کہا ہے کہ تھانہ پیرآباد کی حدود کنواری کالونی میں ڈھائی سالہ بچے کی بازیابی کیلئے عدالتی حکم پر کی جانے والی کارروائی کے دوران۔۔۔
پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موجود سادہ لباس افراد کی جانب سے گھر میں مبینہ واردات کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات میں کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ۔پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ محمد سعد کی والدہ فریدہ نے بچے کی بازیابی کیلئے معزز عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی۔ایس ایس پی ویسٹ نے ڈی ایس پی منگھوپیر کو انکوائری افسر مقرر کردیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments