ڈاکو نجی بینک کے باہر شہری سے 30لاکھ روپے چھین کر فرار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مبینہ ٹاؤن تھانے کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکو نجی بینک کے باہر شہری سے 30 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن ذوالفقار بھنگوار نے بتایا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شہری شیریں گل ابوالحسن اصفہانی روڈ پر قائم نجی بینک میں رقم جمع کرانے آیا تھا اور جیسے ہی بینک کے باہر پہنچاجہاں پہلے سے موجود موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر ان سے 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ واردات مخبری کی وجہ سے پیش آئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments