شہری سے 58لاکھ چھیننے کا ملزم مقابلے میں زخمی
ملزم اکبر عرف عابد سرور کے قبضے سے 13 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے شناخت کی گئی، پولیس
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شیرشاہ میں پولیس نے 4 روز قبل شہری سے 58 لاکھ 75 ہزار روپے چھیننے کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 13 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق شیرشاہ پولیس کا ہفتے کی علی الصبح پراچہ قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ تبادلے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت اکبر عرف عابد سرور کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی اسماعیل موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور 13 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ڈاکو نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو نجی کمپنی کے دو ملازمین جو کہ موٹرسائیکل پر 58 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی جمع کرانے جا رہے تھے کہ میراں ناکہ روڈ کے قریب نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھین کر فرار ہوگیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے شناخت کی گئی، گرفتار زخمی ڈاکو نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں چھینا گیا کیش ساتھیوں کے مابین بانٹ کر واپس آرہے تھے ۔ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے گروہ میں دیگر 2 ملزمان بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments