میرپور خاص:آئس کرسٹل، ہیروئن ودیگر منشیات کا استعمال بڑھ گیا

میرپور خاص:آئس کرسٹل، ہیروئن ودیگر منشیات کا استعمال بڑھ گیا

بس ٹرمینل، کھیل کے میدانوں، اہم شاہراہوں کے اطراف نشہ کرنیوالوں کے ڈیرےشہر میں چوری وارداتیں بھی بڑھ گئیں، پولیس کے کارروائی نہ کرنے سے مکین پریشان

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر منشیات کے استعمال اور فروخت کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ ریلوے اسٹیشن، بس ٹرمینل اور اہم شاہراہوں، کھیل کے میدانوں ودیگر عوامی مقامات پر نشہ کرنے والے افراد ٹولیوں کی صورت میں موجود رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر منشیات کا استعمال سرعام ہونے کے باعث خواتین، بچوں اور دیگر شہریوں کو آمدورفت کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، شہری حلقوں کے مطابق نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ شہر میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ گھروں اور دکانوں کے باہر نصب گیس میٹر، پانی کی موٹریں اور دیگر سامان چوری ہونے کی شکایات معمول بنتی جا رہی ہیں۔

بعض اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر نشہ کرنے والے افراد کے آپس میں لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی دیکھنے میں آتے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے استعمال اور مبینہ فروخت کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے ، منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں اور عوامی مقامات کو نشہ کرنے والے افراد سے پاک کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے ، تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...