اندرون سندھ:باپ نے بیٹی قتل کردی، دیگر واقعات میں 2ہلاک
صوبھو ڈیرو میں جمن نے معذور بیٹی پانی میں ڈبوئی، سانگھڑ میں ون ویلنگ، 3زخمینالے سے نومولود کی لاش برآمد، محراب پور میں لاپتہ نوجوان کی گولی لگی لاش ملی
صوبھوڈیرو، اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) سفاک باپ نے بیٹی قتل کردی، جبکہ دیگر واقعات میں بھی 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ صوبھوڈیرو میں ملزم محمد جمن ولد شکیل جامڑو نے اپنی 12 سالہ معذور بیٹی رابیل خاتون کو پانی میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے ملوث مبینہ ملزم محمد جمن جامڑو کو گرفتار کرلیا۔ سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب ایم اے جناح روڈ پر گٹر نالے کی صفائی کے دوران نومولود بچے کی لاش ملی۔
واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی، پولیس نے نومولود کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے ، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ محراب پور میں لاپتہ نوجوان کی گولی لگی لاش نہر سے ملی،جس کی شناخت نیو جتوئی کی المحمدی کالونی کے رہائشی نوجوان رضا محمد ولد محمد عرس مستوئی کے نام سے ہوئی ہے جو دو روز سے لاپتہ تھا، ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کورائی برادری کے افراد کی جانب سے مقتول کو دھمکیاں ملی تھیں، آج گولی لگی لاش نہر سے ملی۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروزہم سے انصاف اور ملزمان کو گرفتار کریں، پولیس کے مطابق لاش اسپتال منتقل کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments