محکمہ تعلیم میرپور خاص کے ملازمین 10ماہ کی تنخواہوں سے محروم

محکمہ تعلیم میرپور خاص کے ملازمین 10ماہ کی تنخواہوں سے محروم

میرپورخاص(بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم کے پرائمری اور سیکنڈری شعبوں سے تعلق رکھنے والے گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔

 تنخواہوں کی بندش اور ملازمتی آئی ڈیز کھولنے میں تاخیر کے خلاف ملازمین نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے وہ شدید معاشی پریشانیوں سے دوچار ہیں، مظاہرین نے کہا کہ طویل عرصے سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...