سجاول:دوران ڈکیتی قتل مرک میمن کے ورثا سے محمد علی ملکانی کی تعزیت
سجاول (نامہ نگار) دڑو میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ قتل مرک میمن کے ورثا سے تعزیت کیلئے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی دڑو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت اور افسوس کیا۔
اس موقع پر محمد علی ملکانی نے کہا کہ شہید مرک میمن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان شاء اللہ قاتل قانون کی گرفت میں آئیں گے ۔ ایس ایس پی سجاول سے رابطے میں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ملزمان کو منظرعام پر لایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments