گھوٹکی:جونیئر سائنس ٹیچرز 50پلس امیدواروں کااحتجاج، میرٹ پربھرتی کامطالبہ

گھوٹکی:جونیئر سائنس ٹیچرز 50پلس امیدواروں کااحتجاج، میرٹ پربھرتی کامطالبہ

گھوٹکی (نمائندہ دنیا) جونیئر سائنس ٹیچر کی اسامیوں کے لیے 50 یا زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب گھوٹکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے میرٹ، شفافیت اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کے مسئلے کا فوری اور منصفانہ حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی ماہ سے اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، تاہم تاحال ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔ 50 پلس نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو نظرانداز نہ کیا جائے اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو روزگار کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...