میرپور خاص : ٹاؤن پولیس نے چور پکڑ لیا، 19 موٹر سائیکلیں برآمد

میرپور خاص : ٹاؤن پولیس نے چور پکڑ لیا، 19 موٹر سائیکلیں برآمد

ڈی ایس پی نعیم چاچڑ کی نگرانی میں تصدیق کے بعد اصل مالکان کے حوالے

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ٹاؤن پولیس کی اہم کارروائی میں چور گرفتار کرکے 19 مسروقہ وچھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹاؤن انسپکٹر غازی خان راجڑ کی سربراہی میں ٹاؤن پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چابی چور ملزم کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے ،نشاندہی پر 19 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جن کی تفصیلات ریکارڈ میں درج کرلی گئی ہیں ایس ایچ او ٹاؤن کے مطابق برآمد کی گئی موٹر سائیکلوں کی ویری فکیشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے، ڈی ایس پی نعیم چاچڑ کی نگرانی میں تصدیق کے بعد موٹر سائیکلیں اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں، اس موقع پر مالکان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میرپور خاص پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی نعیم چاچڑ اور گاڑی مالکان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او غازی خان راجڑ کی ایک بہترین کارروائی ہے جس پر پولیس اعلی افسران پولیس کارکردگی پر افسر کو تعریفی اسناد اور حوالہ افزائی کریں۔ دوسری جانب ٹنڈو جان محمد پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان محمد یوسف اور محمد امین جن کا تعلق بدین سے ہے کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں اور دو پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...