ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف بینک کی درخواست مسترد

 ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف بینک کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے ملازم مرزا ہمایوں کے واجبات کی ادائیگی کے دعوے میں ملازمت کا ریکارڈ طلب کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف بینک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے۔۔۔

 30 روز میں مطلوبہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ضابطہ دیوانی کے تحت عدالت کسی بھی مرحلے پر متعلقہ دستاویزات طلب کرسکتی ہے ، بطور آجر بینک اپنے ملازمین کا اصل سروس ریکارڈ محفوظ رکھنے کا پابند اور ملازم کو سروس ریکارڈ کی فراہمی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...