خاتون پر عدالت سے واپسی پر تیز دھار آلے سے حملہ
کراچی (این این آئی) کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کے مقدمے کی پیروی کے بعد عدالت سے گھر واپس جانے والی 24 سالہ خاتون پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون عدالت میں پیشی کے بعد واپس جارہی تھی کہ مہران ٹاؤن میں اس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 2023 میں بلوچ کالونی تھانے میں درج کیا گیا تھا اور وہ اسی مقدمے کی پیروی کرکے واپس آرہی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments