امن کی بحالی کیلئے پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، مفتی نعمان نعیم
کراچی(این این آئی)مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابیوں سے خائف دشمن عناصر ملک کو اندرونی اور بیرونی سطح پر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویش ناک ہیں جن کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات، عوام کے تحفظ اور ریاست پر اعتماد کی بحالی ضروری ہے ۔ علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں طویل عرصے سے جاری دہشت گردی کے باعث افواجِ پاکستان اور عوام قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ مقامی آبادی بھی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ، ان حالات میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے پوری قوم کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments