مرگی قابلِ علاج ، توہمات سے گریز کیا جائے ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

مرگی قابلِ علاج ، توہمات سے گریز کیا جائے ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (این این آئی) ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام بہادرآباد میں مرگی کے مریضوں کے لیے ماہانہ مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا۔

جینیٹکس فارما کے تعاون سے لگائے گئے کیمپ میں فاؤنڈیشن کی صدر اور معروف ماہرِ امراضِ اعصاب ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر اسفند نیازی نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔کیمپ میں آنے والے مستحق مریضوں کو مفت ادویات، فشارِ خون کی جانچ اور طبی ٹیسٹوں کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پر  ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ مرگی ایک قابلِ علاج دماغی بیماری ہے ، لیکن بدقسمتی سے اس مرض کے حوالے سے توہمات پائے جاتے ہیں، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...