قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے ، اسلم فاروقی
کراچی(این این آئی)محب قومی سماجی کونسل پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارنا قابل مذمت ہے۔
حکومت کو سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کرکے عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی یقینی بنانی چاہیے ۔لائنز ایریا میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم خان فاروقی نے الزام عائد کیا کہ حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے خوف زدہ ہے اور سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments